• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کا فلم پٹھان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو خط

بالی ووڈ کے کنگ، شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابھیشک کو ہاتھ سے تحریر شدہ خط لکھ کر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

فلم انڈسٹری اور میڈیا نے شاہ رخ خان کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے بارے میں یہ بات مانی جاتی ہے کہ وہ بہت کھرے، دل کے صاف اور مہربان انسان ہیں اور جس کسی کا بھی ان سے آمنا سامنا ہوا ہے وہ انہیں بہت اچھا انسان قرار دیتے ہیں۔

اب انہوں نے فلم پٹھان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو خط لکھ کر دوبارہ مذکورہ بالا خیالات کی تصدیق کی ہے۔ 

اس خط کا عکس ابھیشک کے ایک شناسا نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، خط میں شاہ رخ خان نے فلم پٹھان بنانے پر ابھیشک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز تجربہ ہم سب کے لیے اور بالخصوص میرے لیے بہت ہی اچھا ہے، آپ کی سخت محنت، قابلیت و کارکردگی اور مسکراہٹ قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم آئندہ برس 25 جنوری کو ریلیز ہوگی اور اس میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپکا پدوکون اور جان ابراہم بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔

اس سے قبل شاہ رخ خان کی آخری فلم 2018 میں زیرو ریلیز ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید