• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے پی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے، شکست ہوگی، شوکت یوسفزئی

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے ان کو شکست ہوگی۔ خیبر پختونخوا عمران خان اور پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ ہے۔ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پر صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو دن میں تارے نظر آجائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ 51 ارکان کا جتھہ 94 ارکان کی حکومت کیسے ختم کر سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی فولاد کی طرح مضبوط ہے۔ ضمیر فروشی یا ضمیر خریدنے پر بھی سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان پر ارکان اسمبلی کا مکمل اعتماد ہے۔ جو اپوزیشن عوام کے پاس جانے سے خوفزدہ ہے وہ ہمارے خلاف کیا کر سکے گی۔ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید