• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عدالت یا اسمبلی میں مراسلہ کیوں نہیں لائے؟ بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں مراسلہ کیوں پیش نہیں کیا؟ نہ عدالت میں خط پیش کیا نہ قومی اسمبلی میں لارہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تین سال سے کسی پاکستانی کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیا، اپوزیشن نے پارلیمان اور عدالت میں ان کو شکست دی۔ انتخابی اصلاحات کے بعد عمران خان کو الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی بھرپور کوشش ہے کہ انگلی کٹا کر خود کو شہید ثابت کریں، تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کوئی سازش نہیں۔

قومی خبریں سے مزید