• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آرٹیکل 63اے پر صحیح موقف رکھتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 63اے پر صحیح موقف رکھتے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان   نے آئین و قانون کی پاسداری کا علم اٹھا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرے، عمران خان آرٹیکل 63اے پر صحیح موقف رکھتے ہیں۔

ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اقدامات کرے، شاید عدالتوں کو یہ ذمہ داری لینی پڑے، اقدامات نہ کیے گئے تو ہارس ٹریڈنگ کا رجحان بڑھ جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوٹا کریسی روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں، سیاسی جماعتوں کو قانون کے مطابق لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔

چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ ہم سب اپنا مثبت رول ادا کریں تاکہ سیاسی بحران ختم ہوسکے۔

قومی خبریں سے مزید