پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کی شرائط تسلیم کرنے سے انکار کردیا، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم کوئی شرط قبول نہیں کریں گے، ووٹنگ کروائیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت شرطیں رکھنے کی کوئی وقعت نہیں، ہماری وکلا کی ٹیم اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں بیٹھی رہی، رات 12 بجےتک ووٹنگ نہیں ہوئی تو توہین عدالت ہوگی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نےکہا ہم بحث کا حصہ نہیں بنیں گے، آپ ووٹنگ کروائیں، ہماری وکلا ٹیم الرٹ ہے، توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کے باہر ملک کی تضحیک ہورہی ہے، اس کا کون ذمے دار ہے، آپ نے ملک کے وقار کو داؤ پر لگایا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ کہیں عدم اعتماد کی تحریک ختم ہوگئی، تحریک عدم پر ووٹنگ کروائیں۔