کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کے الیکٹرک کے تاروں اور درختوں میں آگ لگ گئی جسے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق گلشن اقبال میں مشرق سینٹر کے قریب فائر بریگیڈ کے ایک فائر ٹینڈر کو آگ بجھانے کے لئے روانہ کیا گیا، کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔