• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اگلے حملے کے لیے ہزاروں فوجیوں کو جمع کررہا ہے، یوکرینی صدر

یوکرین کےصدر ولادیمیر زیلنسکی نے جنوبی کوریائی ارکان پارلیمان سے خطاب میں کہا کہ روس نے صرف یوکرین کو نہیں بلکہ یورپ کو بھی دھمکایا ہے، روس اگلے حملے کے لیے ہزاروں فوجیوں کو جمع کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین کے سیکڑوں انفراانسٹرکچر کو تباہ کردیا، روس کےتباہ کیے گئے انفرا اسٹرکچر میں کم ازکم 300 اسپتال شامل ہیں۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ روس اگلے حملے کےلیے ہزاروں فوجیوں کو جمع کررہا ہے، یوکرین کےشہر ماریوپول میں روسی حملے میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک اسے رکنے پر مجبور نہیں کیا جاتا، اگر ہمیں اس جنگ سے بچنا ہے تو ہمیں مزید مدد کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید