• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات میں احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں پالیسیوں پر نظرثانی کیلئے مجبور نہیں ہوئے، بائیڈن

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی جامعات میں جاری احتجاج پر امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ کالج کیمپس مظاہروں میں آزادی اظہار اور قانون کی حکمرانی برقرار رہنی چاہیے۔ 

بائیڈن کا مزید کہنا ہے کہ جامعات میں احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کے لیے مجبور نہیں ہوئے۔

مظاہروں میں اظہار رائے کی آزادی اور قانون کی بالادستی کا احترام ہونا چاہیے، ہم آمرانہ قوم نہیں جہاں لوگوں کو خاموش کرایا جائے اور اختلاف کو دبایا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا لاقانونیت والا ملک بھی نہیں ہے، ہم سول سوسائٹی ہیں جہاں حکم غالب ہونا چاہیے۔

امریکی صدر نے مزید کہا ہم جامعات کے احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کےلیے مجبور نہیں ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید