تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قافلے پر حملے کی کوشش کی گئی ہے۔
اسرائیلی نیوز چینل کے مطابق نیتن یاہو کے قافلے پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے ایک اسرائیلی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن غیر اعلانیہ مدت تک بند رہے گا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شمالی بھارت میں بولی جانے والی زبان زبردستی جنوبی اور جنوب مشرقی ریاستوں میں نافذ کرنے کی مودی کی کوشش کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2017 میں فوجی بجٹ 32 ارب یورو تھا جو 2027 تک بڑھا کر 64 ارب یورو کر دیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملے میں 72 اور 32 سالہ دو خواتین ہلاک ہوئی ہیں۔
نائیجرین صدراتی دفتر کے مطابق سابق صدر بوہاری کا انتقال لندن میں ہوا، ان کے انتقال کی اہلخانہ نے تصدیق کر دی۔
برطانیہ کی ایسیکس کاؤنٹی میں ساؤتھ اینڈ ایئر پورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔
برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری سے متعلق بات چیت روک دی۔
امریکی ویب سائٹ کے روسی صدر پیوٹن کے ایرانی جوہری افزودگی سے متعلق بیان کے دعوے پر روسی وزارت خارجہ نے کہا امریکی ویب سائٹ کی خبر کشیدگی بڑھانے کی نئی سیاسی مہم ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی دورۂ ایران پر تہران پہنچ گئے۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ڈیزل لے جانے والی مال گاڑی میں آگ لگ گئی۔ چنئی سے بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ ڈبوں میں لگنے والی آگ نے کچھ ہی دیر میں پوری مال گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔
بھارتی تنظیم الفا کا کہنا ہے کہ بھارت نے میانمار میں ڈرون حملہ کرکے ہمارے تین کمانڈروں اور 20 ارکان کو ہلاک کر دیا۔
ملائیشیا کے 100 سالہ سابق وزیرS اعظم مہاتیر محمد کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے صبح سے اب تک مزید 50 فلسطینی شہید ہوچکے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 57 ہزار 882 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی حملے میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے معمولی زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
مظاہرین نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومتی پالیسیوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور زور دیا کہ حکومت فوری طور پر جنگ بندی کا معاہدہ کرے تاکہ انسانی جانوں کا مزید ضیاع روکا جا سکے۔