قومی اسمبلی میں شہباز شریف کے خطاب کے بعد پینل آف چیئرمین ایاز صادق نے بلاول بھٹو کو خطاب کی دعوت دی، ان کا خطاب شروع ہونے سے پہلے قاسم سوری اسمبلی میں واپس آگئے۔
بلاول بھٹو زرداری کا خطاب شروع ہونے سے پہلے قاسم سوری اسمبلی میں واپس آئے، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے آنے پر ایاز صادق نے اسپیکر کی کرسی چھوڑ دی۔
قاسم سوری نے اسپیکر کی کرسی پر بیٹھتے ہی اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا۔
پارلیمانی روایات کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے بعد تمام پارلیمانی لیڈر خطاب کرتے ہیں۔