صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علیل ہونے کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائممقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے قائمقام صدر صادق سنجرانی وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔
ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے مطابق ایوان صدر میں حلف برداری کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تقریب حلف برداری رات 9 بجے ہوگی۔