• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کوئی نیازی کو بتائے کہ شہباز شریف نے اچکن پہن لی ہے‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم حلف برداری کا عمل گزشتہ شب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا۔

پاکستانی شخصیات سمیت دنیا بھر سے شہباز شریف کو بطور وزیر اعظم منتخب ہونے پر ملنے والے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں مسلم لیگ ن کی کارکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طنز کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں میاں محمد شہباز شریف نے حلف اٹھانے کی تقریب کے لیے روایتی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

حنا پرویز بٹ کی جانب سے اس تصویر پر کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’کوئی نیازی (عمران خان) کو بتائے کہ شہباز شریف نے اچکن (شیروانی) پہن لی ہے۔‘

قومی خبریں سے مزید