• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار جانے کا غم نہیں‘اپنوں کے دھوکے پر دکھی ہوں‘ عمران خان

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار جانے کاغم نہیں‘ اپنے ہی افراد کے دھوکہ دینے پر دکھ ہوا‘بیساکھیوں کے سہارے حکومت ملی، کھل کر کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ اتحادی حکومت میں بلیک میل ہوتے رہے لہٰذا آئندہ اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت نہیں بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیرکو تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور عوامی رابطہ مہم اور جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع عمران خان کا کہنا تھاکہ اسمبلی سے استعفے دے دیے، اب پارلیمنٹ نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب عوامی سطح پر نئے انتخاب کا دباؤ ڈالے گی، تحریک انصاف کی مقبولیت سے تمام جماعتیں خوفزدہ ہیں، دوبارہ پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت لے کر جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید