• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی شیروانی پر بیٹے سلیمان شہباز کا تبصرہ

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز بھی والد کے وزیراعظم بننے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

والد کے حلف اُٹھانے سے قبل ایوانِ صدر آمد کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’ہمیشہ کی طرح پُرکشش ترین شہباز شریف۔‘

ایک اور ٹوئٹ میں شہباز شریف اور عمران خان کے حلف اٹھاتے تصاویر کا موازنہ کیا گیا اور ساتھ سوال کیا گیا کہ شیروانی کس پر زیادہ جچ رہی ہے؟

جواب میں سلیمان شہباز نے لکھا کہ ’یہ واضح ہے ، وہ جو سب کچھ بہتر کرتا ہے شہباز شریف۔‘

واضح رہے کہ ایوان صدر میں منعقدہ پیر کی شام پرشکوہ تقریب میں شہباز شریف نے ملک کے 23ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا اور اس طرح اقتدار کی منتقلی کا عمل پورا ہوگیا۔


خاص رپورٹ سے مزید