پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شہزاد اکبر کا اپوزیشن کو شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ ترین صاحب ، علیم خان اور بہت سارے لوگ اپوزیشن کے قریب کرنے میں ان کا کردار قابل تعریف ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مرزا شہزاد اکبر اور شہباز گِل کے نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کا آرڈر معطل کر دیا۔