سینئر پاکستانی اداکارہ حنابیات نے شہباز شریف کے وزیرِاعظم بننے پر اپنا ردِعمل دیاہے۔
حنا بیات نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہباز شریف کے وزیرِاعظم منتخب ہونے پر ملک میں غیر مساوی جوڈیشل سسٹم پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ’عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے والے ملزم کو سرکاری نوکری نہیں مل سکتی لیکن وہ وزیرِاعظم بن سکتا ہے‘۔
اداکارہ حنا بیات بھی اپنے دیگر شوبز انڈسٹری کے ساتھیوں کی طرح عمران خان کی حمایتی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات اس وقت سے ہی عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کررہی ہیں، جب عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔