• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی بھٹیاں :موٹروے پرحادثہ ، 2افراد جاں بحق

Pindi Bhattian 2 Dead In Motorway Accident
حافظ آباد کےقصبےپنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پرلینڈ کروزر تیزرفتاری کے باعث اُلٹ گئی،حادثے میں 2افراد جاں بحق اور2 شدید زخمی ہو گئے۔

موٹروےپولیس کے مطابق لینڈ کروزرلاہور سےراولپنڈی جا رہی تھی کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پرقابو نہ رکھ سکا اور وہ اُلٹ گئی۔

حادثے میں کامران الہٰی اور محمد نوید جاں بحق جبکہ ڈرائیو اظہر اور ایک شخص رضا زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیاہے۔
تازہ ترین