روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ امید ہے شہباز شریف کی کوششوں سے روس، پاکستان تعاون میں مزید بہتری آئے گی۔
روسی صدر نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے روس پاکستان روابط میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بھی دو طرفہ تعاون میں مزید بہتری آئے گی۔