سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش پر امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نے بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 برس قید کی سزا سنادی۔
55 سالہ نکھل گپتا نے رواں سال فروری میں اجرتی قتل، اجرتی قتل کی سازش اور منی لانڈرنگ کی سازش کے الزامات میں اعترافِ جرم کیا تھا۔
وفاقی عدالت نے ملزم کو 19 سال 7 ماہ قید کی سزا سنائی۔جج نے فیصلے میں کہا کہ مجرم نکھل گپتا کو سزا کے بعد ڈیپورٹ کیا جائے گا۔
گپتا پر الزام تھا کہ اسے بھارتی حکومتی اہلکار نے خالصتان تحریک کے لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی ہدایت دی تھی۔