چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج پشاور سے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، ایسے میں اُن کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اُنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خود کو روک نہ سکیں۔
ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں رواں برس 4 مارچ کو ہونے والے پشاور دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 4 مارچ 2022 کو پشاور کی مسجد میں دھماکے سے درجنوں نمازی شہید ہوئے۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پشاور نہیں گئے تھے اور اب وہ اپنی حکومت مخالف مہم پشاور سے شروع کر رہے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ شہر جہاں عمران خان اب بھی حکومت میں ہیں۔
واضح رہے کہ آج رات 9 بجے پشاور میں موٹر وے چوک کے قریب رنگ روڈ پر پی ٹی آئی کے جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔