وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اُن پر بنی مزاحیہ میم سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
میاں عزیر نامی صارف نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان پر بنی ایک مزاحیہ میم شیئر کی۔
ویڈیو میں عمران خان پریشانی کی حالت میں رو رہے ہیں جبکہ اس ویڈیو پر لکھا ہے کہ جب آپ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کریں اور آپ کی اپنی نوکری چلی جائے۔
صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریحام خان کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی قہقہے والے ایموجیز بنائے۔
دوسری جانب ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان پر بنی یہ مزاحیہ میم اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کی۔
صرف یہی نہیں ریحام خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ تاریخ عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرے گی جو انہوں نے کیا۔
ریحام خان نے کہا کہ وقت کے پاس سچ کو سامنے لانے کا ایک طریقہ ہوتا ہے، اس لیے میں یہاں ہوں اور وہ وہیں ہے جہاں وہ خود کو لے کر آئے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اور ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی ہیں۔