• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو اماراتی رہنماؤں کی مبارکباد

ملک کے 23 ویں نو منتخب وزیر اعظم بننے پر شہباز شریف کومتحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے گئے ہیں۔

صدرمتحدہ عرب امارات نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

اماراتی نائب صدر، وزیر اعظم یو اے ای، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔

اس کے علاوہ ولی عہد ابوظہبی اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے بھی شہباز شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


قومی خبریں سے مزید