سابق وزیر و پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے میڈیا پر چلنے والی اپنے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیرون ملک سے تحفے میں ملنے والے قیمتی ہار فروخت کیا۔
یہ بھی کہا جارہا تھا کہ ہار زلفی بخاری کی مدد سے لاہور کے جیولر کو فروخت کیا گیا ہے۔
ایسی تمام خبروں کی زلفی بخاری نے تردید کی ہے اور صاف واضح کیا کہ یہ کھلا جھوٹ ہے، مجھے نہ کبھی کوئی ہار دیا گیا اور نہ ہی میں نے اسے فروخت کیا ہے۔
انہوں نے ایسی خبر چلانے والے میڈیا ہاؤس کی بھی سرزنش کی اور لکھا کہ کہ بی گریڈ میڈیا ہاؤس کی طرف سے سابق وزیر اعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔