پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کینسر کی تشخیص سے پہلے کے دنوں کی تصویر شیئر کردی۔
نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں پہلی تصویر کینسر سے پہلے کی ہے جبکہ باقی کی تصاویر کینسر کے دوران لی گئی تھیں۔
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ الحمداللّہ! میں اب بہتر ہوں اور کینسر کے دوران، میں نے جو سیکھا، وہ یہ تھا کہ میں اپنے لیے کافی ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں سیکھا کہ میرا ایمان میرا ساتھ دیتا ہے اور کوئی بھی مجھ سے میری ماں کی طرح پیار نہیں کرتا ۔
نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ میں نے زندہ رہنے کے لیے 2 لمحوں کا انتخاب کیا جن میں پہلا مثبت ارادے اور دوسرا شکرگزاری ہے۔
یاد رہےکہ نادیہ جمیل نے سال 2019 میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
نادیہ جمیل نے بین الاقوامی سطح پر اس مرض کا علاج کروایا جس کے بعد وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوئیں۔