• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا دورہ رسمی تھا، کچھ طے نہیں ہوا، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ رسمی تھا، آج کوئی چیز طے نہیں ہونی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد آمد، ملاقات اور واپسی پر خالد مقبول نے تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ آج کوئی چیز طے نہیں ہونی تھی، اُن کا دورہ رسمی تھا۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جو چیزیں طے ہوئی ہیں، اس سے متعلق تفصیلی ملاقات وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہوچکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب موجود تھیں۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، عامر خان، امین الحق ، فروغ نسیم شریک ہوئے۔

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کا خیرسگالی دورہ تھا، انہوں نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ گورنر شپ اور وزارتوں سے متعلق فیصلے ابھی نہیں ہوئے، تمام معاملات اسلام آباد میں طے ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید