• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ کا وزیراعظم شہباز شریف سے 27نکاتی معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف سے 27 نکاتی معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی قیادت سے بہادر آباد میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات ایم کیو ایم کی قیادت نے شہباز شریف سے 27 نکاتی معاہدے پر ہر صورت مرحلہ وار عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

ایم کیو ایم قیادت نے وزیراعظم سے کے فور، اربن ڈیولپمنٹ پیکیج، ریپڈ ماس ٹرانزٹ، مردم شماری سمیت تمام نکات پر عمل درآمد کے حوالے سے بات کی۔

شہباز شریف سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے واضح طور پر کہا کہ تمام وعدوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید