سابق وزیر اعظم عمران خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس بنانے کو اپنی غلطی قرار دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انصاف لائرز فورم کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنا غلطی تھی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اعتراف کیا کہ متعلقہ افراد نے جسٹس فائز عیسٰی کیس کے بارے میں غلط گائیڈ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عمران خان کو بتایا کہ جسٹس فائز عیسیٰ ایماندار جج ہیں، عدلیہ میں ایک سیکشن جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر پی ٹی آئی سے ناراض تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں کرنے سے متعلق قانونی کارروائی پر بھی گفتگو کی۔