• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے عمران خان کے گھڑی بیچنے کے معاملے پر سوال اٹھا دیے

مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بھتیجی مریم نواز نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے گھڑی بیچنے کے معاملے پر سوال اٹھا دیے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اصل کہانی یہ نہیں کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے، پھر بیچ دیے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ اصل کہانی یہ ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے اور کتنے میں بیچ دیے؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اصل سوال یہ ہے کہ وہ تحائف خریدنے کے لیے عمران خان کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی تنخواہ کے علاوہ عمران خان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں۔

قومی خبریں سے مزید