رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے معاملے سے متعلق کہا کہ ابھی یہ کچھ بھی نہیں ہے، مزید حقائق عوام کے سامنے آئیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عمران خان نے جو ملک کی معیشت کے ساتھ کیا اس کو دیکھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ قیمت بتاتا ہے، اگر انہوں نے قیمت کم بتائی ہے تو ان کی ذمہ داری ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 200 ارب ماہانہ پیٹرول اور ڈیزل پر کہاں سے سبسڈی دے سکتے تھے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان 20 کروڑ کھا گیا اس سے غرض نہیں، جو ہزاروں ارب روپے کھا گیا اس کا کیا بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب میرے لیے بھی بہت محترم ہیں، چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اس سے پہلے کہ ان کا بھی احتساب ہو، جس نے غلط کام کیے ان کا احتساب آج نہیں تو اللّٰہ کی عدالت میں ہوگا۔