وزیر اعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیوں کی مبارک اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حضرت مسیح سے محبت و عقیدت مسیحیوں اور مسلمانوں میں قدر مشترک ہے، مسیحی برادری نے قیام پاکستان تا تعمیر پاکستان، ہر مرحلے پر تاریخی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام غیرمسلم پاکستانی ہمارا قابل فخر اثاثہ اور قوت ہیں، غیرمسلم پاکستانیوں کی ترقی اور آئینی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔