اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے نامور بھارتی سیاستدان بابا صدیق کی جانب سے منعقد کی گئی افطار پارٹی میں اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شرکت کی۔
بابا صدیق نے گزشتہ روز ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں بھارتی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اس افطار پارٹی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سے کچھ ویڈیوز میں سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کو بھی اس افطار پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ویڈیو میں انہیں میڈیا سے تھوڑی سے گفتگو کرتے اور تصویریں بنواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
جبکہ ایک اور ویڈیو میں انہیں اپنے شوہر مفتی انس کےہمراہ اداکارہ شلپا شیٹی سے مختصر سی ملاقات کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔
بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔