گزشتہ شب بھارتی معروف شخصیت، سیاستدان بابا صدیق کی جانب سے شوبز انڈسٹری کے ستاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر رکھا گیا جس میں سیکڑوں فنکاروں کی جانب سے شرکت کی گئی۔
سوشل میڈیا اس وقت بھارتی معروف فنکاروں کی افطار ڈنر کی تصویروں سے بھرا ہوا ہے جس میں مشہور فنکاروں سمیت بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان اور بالی ووڈ انڈسٹری کے سلّو بھائی کی بھی تصویریں اور ویڈیوز شامل ہیں۔
اس افطار ڈنر میں سلمان خان اور شاہ رُخ خان کی دبنگ انٹری اور کھانا کھاتے ہوئے کی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا سائٹ، ٹوئٹر پر اس وقت سلمان خان اور شاہ رُخ خان ٹاپ ٹرینڈنگ میں موجود ہیں۔
اس افطار ڈنر میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی ہر دلعزیز اداکارہ شہناز گِل کی آمد بھی قابل ذکر ہے، شہناز گِل اس وقت پاکستان میں تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔
گزشتہ روز جہاں شوبز انڈسٹری کے سیکڑوں فنکاروں نے ایک چھت تلے ڈنر کیا وہیں اِن فنکاروں کی آپس میں خوش گپیوں اور ملنے ملانے کی ویڈیوز بھی خوب وائرل ہیں۔
بابا ضیاء الدین صدیق سیاستدان ہیں جو کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔
بھارتی شوبز انڈسٹری کے اعزاز میں بابا صدیق کی جانب سے یہ افطار ڈنر ہر سال منعقد کیاجاتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی دو بڑوں خانوں کی دوستی بھی بابا صدیق کی جانب سے ہی 2013ء میں دیئے گئے ایک افطار ڈنر کے دوران ہوئی تھی۔
2013ء کے افطار ڈنر کے دوران سلمان خان اور شاہ رخ خان نے ایک دوسرے کو گلے لگایا تھا۔