• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے بیٹے کا نام جنید کس نے رکھا تھا؟

بالی ووڈ اداکار عامر خان کا ماضی کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کے نام کے مطلب اور نام رکھنے کے حوالے سے بتایا تھا۔ 

جنید خان نے فلم مہاراج سے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ تنازعات کی شکار اس فلم میں بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کے بیٹے کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔ 

خود جنید خان بھی اداکاری پر ملنے والے ردِعمل پر انتہائی مطمئن دکھائی دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج کل وہ خبروں میں ہیں۔ 

اسی سلسلے میں عامر خان کا ایک ماضی کا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بیٹے جنید خان کے نام کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ میرے بیٹے کا جو نام ہے وہ سب سے پہلے میری چھوٹی بہن فرحت نے تجویز کیا۔ نام انہوں نے رکھا ہے اور یقیناً امی جان اور ابا جان بہت خوش ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ یہ انکا پہلا پوتا ہے، خاندان میں سب ہی بہت خوش ہیں۔ میں بھی بہت خوش ہوں۔

عامر نے کہا کہ نام پر بہت بات چیت ہوئی، کئی مہینوں سے ہم نام ڈھونڈ رہے تھے، لیکن بالآخر یہ نام ہم سب کو بہت پسند آیا۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ جنید کا مطلب جنگجو ہے، یہ عربی زبان کا نام ہے۔ جنگ میں جو سب سے آگے اور سب سے زیادہ خطرناک پوزیشن پر ہوتا ہے وہ جنید ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید