مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر آئین کی دھجیاں اڑانے کا الزام لگادیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کامل علی آغا نے استفسار کیا کہ کیا دوست محمد مزاری نے ڈپٹی اسپیکر کے حلف کی پاسداری کی؟
انہوں نے کہا کہ حلف کیا اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ یہ پارٹی بدلیں اور لوٹے ہوجائیں۔
ق لیگ کے سینیٹر نے مزید کہاکہ دوست محمد مزاری نے آئین کی دھجیاں اڑائیں اور اپنے عہدے کے حلف کا تقدس پامال کیا۔
اُن کا کہنا تھاکہ دوست محمد مزاری نے گارڈز کو ہدایت کی کہ ان کو پکڑو اور ان کو مارو، پولیس کے ہزاروں اہلکار پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئے ۔
کامل علی آغا نے یہ بھی کہا کہ یہ اپنے حلف پر قائم نہ رہے اور ایوان کا تقدس پامال کیا۔