• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان میں پولیس کے آنے کا مجھے بھی دکھ ہے، دوست محمد مزاری

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، پولیس کے ایوان میں آنے کا مجھے بھی دکھ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران دوست محمد مزاری نے کہا کہ ایسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کہ ملک خانہ جنگی کی طرف جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مجھ پر حملہ ہوا تو سیکیورٹی والوں نے مجھے بچایا اور باہر لے کر آئے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ جن افراد کو میں نے معطل کیا ،وہی لوگ گورنر صاحب کو رپورٹ پیش کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ میں کمٹمنٹ دے کر آیا تھا کہ وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں گے، چوہدری صاحب نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر اجلاس ملتوی کردیں۔

دوست محمد مزاری نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی میں الیکشن کے حوالے سے انتظامیہ نے چوہدری پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز شریف سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نےکوئی خوشی سے پولیس ایوان میں نہیں بلائی تھی ،پولیس کے ایوان میں آنے کا مجھے بھی دکھ ہے۔

قومی خبریں سے مزید