• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر یوٹرن

سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی تعیناتی کے معاملے پر بھی یوٹرن لے لیا۔

عمران خان گزشتہ سال جنوری تک جس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے رہے، اب ان ہی کی تعیناتی پر یوٹرن لے کر اس کی ذمے داری اسٹبلشمنٹ پر ڈال دی۔

22 جنوری 2021 کو عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید