پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 16 اکاؤنٹس میں بھارتی شہری کے اکاؤنٹ سے پیسے آئے، عمران کی چوری اسٹیٹ بینک دستاویزات سے پکڑی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق تحریک انصاف کے 16 اکاؤنٹس میں بھارتی شہری رومیٹا شیٹی کے اکاؤنٹ سے پیسے آئے، برطانیہ، بھارت، فن لینڈ،ناروے اور کینیڈا سے تحریک انصاف کو پیسے آئے۔
انہوں نے کہا کہ 349 کمپنیوں اور 88 انفرادی لوگوں کے بھیجے گئے پیسے ڈیکلیئر نہیں کیے گئے۔
مریم اورنگزیب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی چوری اسٹیٹ بینک نے دستاویزات سے پکڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹس میں آتے رہے، 2011 میں پندرہ اکاؤنٹس ڈیکلیئر نہیں کیے گئے۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ستر لاکھ ڈالر فارن فنڈنگ میں ڈکلیئر نہیں ہیں، ممنوعہ فنڈنگ کسی نے لی ہے تو پارٹی اور چیئرمین کو بھی سزا ملے گی۔