• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی صبح سویرے آمد، مریم نواز کا سابق وزیراعظم پر طنز

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے آج صبح سویرے  پی ایم ہاؤس آمد پر نائب صدر مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم پر طنز کے تیر چلا دیے۔

آج پہلے دن ہی وزیرِ اعظم شہباز شریف 7 بجے دفتر پہنچ گئے، اس وقت عملہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آمد کے موقع پر پی ایم ہاؤس کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

اس خبر پر مریم نواز نے ٹوئٹر پر ردعمل میں کہا کہ ’ان سے پہلے والا دوپہر سے پہلے دفتر نہیں آتا تھا اور اکثر تو آتا ہی نہیں تھا۔‘


قومی خبریں سے مزید