سابق وزیر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے موخر ہو گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے روبرو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرانے کی درخواست پر آج سماعت ہونا تھی لیکن دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس شہباز علی رضوی کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ کینسل کر دی گئی۔
شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے 2019 میں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ہائیکورٹ نے نواز شریف کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت تھی، درخواست پر آخری مرتبہ سماعت 20 جنوری 2020ء کو ہوئی تھی۔