• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹرز پر جرمانے زیادہ ہیں، ایف آئی آرز کو ختم کروا دیا: بلال اکبر

وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر—فائل فوٹو
وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر—فائل فوٹو

وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز پر جرمانے زیادہ ہیں، ایف آئی آرز ہو رہی تھیں، انہیں ختم کروا دیا ہے۔

بلال اکبر کراچی میں ماڑی پور ٹرک اڈے پہنچے اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر اور دیگر عہدے داروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ٹرانسپورٹ برادری نے پُرامن ہڑتال کی، اس دوران کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہا کہ ڈرائیورز کے لیے ریسٹ ایریاز بنائیں گے، جو کراچی سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرے گا، اسے پنجاب میں تسلیم کیا جائے گا، یہ سرٹیفکیٹ 6 ماہ کے لیے کار آمد رہے گا۔

بلال اکبر نے کہا کہ گاڑی کی خرابی کی صورت میں جرمانہ ہو گا، آپ کو بتا دوں کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہہ دیا ہے کہ ہر شہر میں ٹرک اسٹینڈ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ لائسنس ملنے میں تاخیر ہوتی ہے، لائسنس ملنا مشکل ہے، جسے گاڑی چلانا آئے گی، اسے ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل لائسنس ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید