• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ٹوئٹر پر سرگرم، ’ٹوئٹر اسپیس‘ سے خطاب کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی و  سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے برطرفی کے بعد سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

پشاور اور کراچی کے کامیاب پاور شو کے بعد پی ٹی آئی کل مینارِ پاکستان لاہور میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔

عوامی رابطہ مہم صرف جلسوں تک ہی محدود نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس پر کھل کر بات کی جارہی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان آج رات 10 بجے  ٹوئٹر اسپیس سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کے ٹوئٹر اسپیس جوائن کرنے کے حوالے سے تصدیق کی  اور بتایا کہ یہ آئیڈیا کسی اور کا نہیں بلکہ سابق وزیر قانون فواد  چوہدری کا تھا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر اسپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس کریں گے۔

ٹوئٹر اسپیس ہے کیا؟

یاد رہے کہ گزشتہ برس ’اسپیس‘ کے نام سے ٹوئٹر نے آڈیو روم کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی ۔

ابتدائی دنوں میں یہ سہولت صرف آئی فون صارفین کو میسر تھی بعد ازاں وقت اور خواہش کے پیش نظر اینڈرائیڈ صارفین کو بھی یہ فیچر پیش کردیا گیا۔

پہلے اسپیس روم بنانے کے لیے فالوورز کی ایک خاص تعداد درکار ہوتی تھی جس کے بعد اُسے بھی ختم کردیا گیا۔

ٹوئٹر کے مطابق دنیا بھر میں موجود وہ تمام صارفین جو اسپیس ہوسٹ کرتے ہیں، آڈیو روم میں ہونے والی گفتگو ریکارڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید