• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس سے کس نے رخصت کیا؟

’عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے‘
’عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے‘

وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔

قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے تھے۔

انہوں نے وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے سے قبل وہاں کے عملے سے الوداعی ملاقات بھی کی۔

عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس سے رخصت کس نے کیا؟

پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے معاونِ خصوصی رہنے والے شہباز گِل نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ وہ آخری شخص تھے جو وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کے ساتھ تھے۔

شہباز گِل نے رات گئے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’آخری شخص میں تھا جو ابھی تین منٹ پہلے وزیراعظم آفس سے وزیراعظم کو رخصت کر کے نکلا ہوں۔‘

 انہوں نے کہا کہ بس ایک ہی چیز ہے جو میرے پاس ہے، وہ وفاداری ہے۔‘

شہباز گِل نے ملک سے فرار کی بھارتی میڈیا کی خبروں پر ردعمل میں لکھا کہ ’ایسے بھاگنے والا نہیں ہوں۔ ہندوستانی میڈیا ایسا پروپگنڈا کر کے بکواس پھیلا رہا ہے۔‘

شہباز گِل نے یہ واضح کیا کہ عمران خان جیسے بہادر انسان کے ساتھ کبھی وہ بے وفائی نہیں کر سکتے۔

خاص رپورٹ سے مزید