تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل میں جنہیں سزائے موت ہونی چاہیے تھی وہ وزیر بنے ہوئے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو طاہر القادری نے ٹیلی فون کیا، دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ ایک منٹ ضائع کیے بغیر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا دی جائے۔
طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں خون خرابے اور ماڈل ٹاؤن سانحہ کے ملزمان ایک ہی ہیں، ماڈل ٹاؤن سانحہ کےملزمان کو سزا مل جاتی تو پنجاب اسمبلی کا واقعہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جن کو پھانسی اور عمر قید ہونی چاہیےتھی وہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی7 سال کے بعد بھی غیر جانبدارانہ تفتیش نہیں ہوئی۔