• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق فاطمی سے مشیر برائےخارجہ امور کا عہدہ واپس


حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی سے مشیر برائےخارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

گزشتہ روز طارق فاطمی کے مشیر برائے خارجہ امور کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ طارق فاطمی سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔

طارق فاطمی 35 سال سے زائد عرصے تک کیریئر ڈپلومیٹ رہے، اس دوران انہوں نے دو مرتبہ ماسکو، نیو یارک، دو مرتبہ واشنگٹن اور بیجنگ سمیت بیرون ملک پاکستانی مشنز میں مختلف سفارتی ذمہ داریاں انجام دیں۔

قومی خبریں سے مزید