• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں، بس تکلیف ہی دے سکتے ہیں، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں، بس تکلیف ہی دے سکتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لاہور میں ملاقات کی۔

 پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقوق کے لیے باہر نکلے ہیں ہم سب اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

 اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جب سب اتحادی ساتھ چھوڑ گئے تب بھی چوہدری پرویز الہٰی نے مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دینے کا وعدہ نبھایا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کے اس فیصلے کی دل سے قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر ن لیگی غنڈوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید