• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جب یہ حلقوں میں الیکشن کے لیے جائیں گے تو لوگ جوتے ماریں گے کہ کیسے چار سال میں ملک کا بیڑا غرق کیا۔

لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر یہ لوگوں کو اکسائیں گے تو کیا یہ ہمارے لوگوں کے ہتھے نہیں چڑھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تازہ تازہ ان کے ساتھ ہوئی ہے، شاید مہینے ڈیڑھ میں ان کو عقل آجائے۔

طارق فاطمی کو وزارت خارجہ سے ہٹانے کے سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ بلاول بھٹو کے پاس ہوگی تو پھر وہاں ان کی مرضی تو چلے گی۔

قومی خبریں سے مزید