• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ملک کی سیاست پر قبضہ کیا، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ملک کی سیاست پر قبضہ کیا۔

لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ خون کی جنگ ہے اور خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو خانہ جنگی ہوجائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں عمران خان کے لیے مظاہرہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے منحرف ارکان کے خلاف اب میں خود جلسے کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں 22 کروڑ لوگوں کی سیاست کر رہا ہوں، چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید