وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے عید کے فوری بعد گوادر کا دورہ کریں گے۔
اس حوالے سے وزیر منصوبہ بندی نے کہا بدقسمتی سے پچھلی حکومت نے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جس سے سرکاری افسران کا اعتماد متاثر ہوا، موجودہ حکومت ان افسران کا اعتماد بحال کرے گی۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے گوادر کے دورے کا مقصد زیر التوا منصوبوں کو تیز کرنا ہے جو سست رفتاری کا شکار ہیں۔
وفاقی وزیر گوادر کے دورے کے دوران گوادر کے مختلف علاقوں میں گھروں کے لیے سولر پراجیکٹ جنریشن سسٹم کی تنصیب کا بھی افتتاح کریں گے۔
اس منصوبے کو چینی کمپنیوں نے شہر میں غریب گھرانوں کی مدد کے لیے شروع کیا تھا۔
وزیر منصوبہ بندی کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 3 ہزار میں سے اب تک گوادر میں 940 سولر جنریشن سسٹم نصب کیے جا چکے ہیں۔