• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانے کے تحائف قانون کے تحت خریدے اور بیچے، عمران خان

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف قانون کے تحت خریدے اور بیچے ہیں۔

گزشتہ روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  عمران خان کا کہنا تھا کہ تحائف  فروخت کر کے جو پیسے ملے تھے، اس سے انہوں نے اپنے گھر کے نیچے سڑکیں بنوائی تھیں۔

سابق وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ ان کے زمانے میں یہ لوگ توشہ خانے سے 15 فیصد پر خریداری کرتے تھے، توشہ خانے کے تحفے بیچ کر جو پیسے ملے، اس سے گھر کے نیچے والی سڑک بنوائی۔

عمران خان نے کہا کہ اپنی کسی رہائش گاہ کو پرائم منسٹر کیمپ آفس نہیں بنایا، چیلنج کرتا ہوں پاکستان کے کسی بھی پچھلے وزیراعظم سے کم پیسہ خرچ کیا۔

قومی خبریں سے مزید