• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا


کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے، سحری اور افطار میں بھی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔

کراچی میں لیاری، کھارادر، کورنگی، اورنگی میں لانڈھی میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ ملیر، لیاقت آباد، قائدآباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی، ناظم آباد، گولی مار، سرجانی ٹاؤن اور شیر شاہ میں طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

شہر قائد کے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں کی بجلی کی بندش جاری ہے۔

رات گئےبجلی کی بندش کے خلاف شاہین کمپلیکس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہین کمپلیکس سے ٹاور جانے والی سڑک بلاک کردی تھی تاہم مظاہرین نے کچھ دیر بعد احتجاج ختم کردیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید